میرا وطن



پاکستان میرا وطن ہے۔ یہ دنیا کا سب سے خبصورت ملک ہے۔ کرہ ارض کا کوئی ار خطہ یس کے حسن یا اس کے عوام کی نیک دلی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میرا ملک 14 اگست 1947ء کو معرضِ وجود میں آیا۔ یہ مسلمانوں کے لۓ بنایا گیا تھا لیکن کئ غیر مسلم اقلیتیں بھی اس میں پُر امن زندگی گزارتی ہیں۔ اسے دنیا میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ دوسرے ترقی پزیر ممالک کے لۓ اس کی ترقی ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے چار صوبے ہے جو کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ ہیں۔ اسلام آباد اس کا داارالحکومت ہے۔ اس کے تمام صوبے خوبصورت مناظر سے بھرپور ہیں۔ اس کی زمین قدرت کے خزانوں سے بھری پڑی ہے۔ ہمارے پاس بڑے بڑے دریا، گھنے جنگل، اونچے پہاڑ اور وسیع ریگستان ہیں۔ پاکستان کے لوگ ذہین اور محنتی اور پیار کرنے والے ہیں۔ وہ سب اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں۔


Comments

Post a Comment

any suggestion on my side